پٹنہ6جون؍(آئی این ایس انڈیا)پٹنہ ہائی کورٹ نے روڈ ریج کے معاملے میں گیا ضلع میں ایک نوجوان کے قتل کیس کے اہم ملزم راکی یادو کی ماں اور اپنے گھرسے شراب کی بوتل دوروں کے معاملے میں گزشتہ 17مئی سے جیل میں بند جے ڈی یو سے معطل ممبر قانون ساز کونسل منورما دیوی کو آج ضمانت دے دی۔گذشتہ 19مئی کو گیا ضلع کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (چتورتھ)سوم ساگراور27مئی کو ضلع عدالت نے جے ڈی یو سے معطل بہار قانون ساز کونسل رکن (ایم ایل سی)منورما دیوی کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دی تھی۔منورما دیوی کے بیٹے راکی کی تلاش کے دوران گذشتہ 9-10مئی کی رات میں ان کے گھر سے چھ شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے بعد سے منورما فرار تھیں اور گذشتہ 17مئی کو ان کی طرف سے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (چتورتھ)سوم ساگر کی عدالت میں خود سپردگی کرنے پر انہیں 14دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔جج احسان الدین امان اللہ کی ایک رکنی بنچ نے منورما دیوی کو مذکورہ معاملے میں ضمانت دیتے ہوئے ان سے کیس کے ٹرائل کے دوران تعاون کرنے کو کہا۔منورما دیوی کے سینئر ایڈووکیٹ وائی وی گری نے ان کا موقف کورٹ کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قانون پر عمل کرنے والی خاتون ہیں جنہوں نے عدالت کے سامنے سرینڈر کیا ہے۔گری نے منورما دیوی کی ضمانت کی درخواست کو قبول کر لئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شراب کی بوتلیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی نہ کہ ان کے پاس سے۔